پشاور میں آئس نشے کی عادی لڑکی پراسرار طور پر قتل ہو گئی

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے قتل میں اس کے قریبی رشتے دار ملوث ہو سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جا سکتی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 7 جولائی 2018 23:40

پشاور میں آئس نشے کی عادی لڑکی پراسرار طور پر قتل ہو گئی
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 07 جولائی 2018) :پشاور میں آئس نشے کی عادی لڑکی پراسرار طور پر قتل ہو گئی۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے قتل میں اس کے قریبی رشتے دار ملوث ہو سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایک نئی طرز کا نشہ نوجوان نسل میں زہر گھولنے لگا۔آئس نامی نشہ پارٹی ڈرگ ہے جو ڈانس پارٹیز میں پیش کیا جاتا ہے۔

ڈانس پارٹیز منعقد کروانے کے پیچھے بڑے بڑے گینگز ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کو ڈانس پارٹیز میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور وہاں انکو نشے کا عادی بناتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک پارٹی ڈرگ ہے جسے کھا کر انسان کو نیند نہیں آتی اور وہ وسوسوں کا شکار ہوجاتا ہے۔اس نشے کے عادی افراد میں 50 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح کے نشے کی عادی ایک لڑکی کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آئی تھی۔

اس ویڈیو میں 18سالہ زیبا کو آئس نشہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔یہ ویڈو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد اس لڑکو کو پولیس نے تحویل میں لے کر دارالامان بھیج دیا تھا۔پولیس کے مطابق چند دن قبل کفالت کی یقین دہانی پر لڑکی کو والد کے حوالے کیا گیا تھا اور لڑکی کا والد اسے گھر لے گیا تھا ۔تاہم اسے قتل کردیا گیا ہے اور اسکی لاش گھر کے قریب واقع کھیتوں سے ملی ہے۔

زیبا کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے مقدمے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کے قتل میں اس کے قریبی رشتے دار ملوث ہو سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جا سکتی اور تفتیش مکمل ہو نے کے بعد ہی کچھ نتیجہ سامنے آ سکے گا۔