برہان وانی کی دوسری برسی پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹرڈائون، حریت قیادت نظربند
بھارتی حکومت نے وادی کو ایک بار پھر پولیس چھاونی میں تبدیل کر دیا، بعض علاقوں میں کرفیو، انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی
اتوار 8 جولائی 2018 12:00
(جاری ہے)
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری وادی میں گشت کرتی رہی ۔
برہان وانی ایک ہونہار طالب علم تھا، جس نے بھارتی فوجیوں کے مظالم کے خلاف صرف 15 سال کی عمر میں آزادی کی خاطر ہتھیار اٹھائے، 8 جولائی 2016 کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان برہان مظفر وانی کی شہادت نے تحریک آزادی کشمیر میں ایک نئی روح پھونک دی۔ برہان مظفر وانی کی دوسری برسی نے یادوں کے زخم تازہ کردیے ہیں، برہان وانی کی شہادت نے سات دہائیوں سے حق خودارادیت کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کی تحریک آزادی میں نیا جوش پیدا کیا۔برہان وانی شہید کی عمر 22 سال تھی جب 8 جولائی 2016 کو جنوبی مقبوضہ جموں کشمیرکے ایک گا ئو ں پر بھارتی فوجی درندوں نے ہلہ بول دیا۔ اس وقت برہان وانی اور ان کے دو ساتھی جس مکان میں تھے۔ اسے بم مار کر تباہ کر دیاگیا جس سے برہان وانی سمیت تینوں کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کوجگایا اور اس کوشش کے نتیجے میں دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں نوجوان اس تحریک کاحصہ بن گئے، برہان وانی توچلا گیا لیکن اس نے اپنے خون سے جوشمع روشن کی، وہ آج بھی کشمیری نوجوانوں کو آزادی کی راہ دکھارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.