25جولائی کا دن نواز شریف کے خلاف تمام فیصلوں کے حساب کا دن ہوگا، چوہدری برجیس طاہر

قوم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہو چکی ،(ن) لیگناقابل تسخیر سیاسی قوت بن چکی ہے، پاکستان کے عوام کو خوف اور دہشت سے نجات دلانے والے دور حاضر کے عظیم رہنما کو تنہا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہے مسلم لیگ(ن) کے رہنما بق وزیرامورکشمیرگلگت وبلستان چوہدری برجیس طاہر کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 12:00

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کہ سابق وزیرامورکشمیرگلگت وبلستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ 25جولائی کا دن قائد نواز شریف کے خلاف تمام فیصلوں کے حساب کا دن ہوگا. قوم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا بھرپور جواب دینے کے لئے میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہو چکی ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن)بھی ناقابل تسخیر سیاسی قوت بن چکی ہی.

پاکستان کے عوام کو خوف اور دہشت سے نجات دلانے والے دور حاضر کے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کو تنہا کرنے کی ہر کوشش ناکام ہو رہی ہی. احتساب کے نام پر انتقامی فیصلے میاں محمد نواز شریف کے لئے نئی طاقت بن رہے ہیں.

(جاری ہے)

ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کو قوم اور ملک کی خدمت کی سزا دی گئی لیکن عوام کی محبت نے میاں محمد نواز شریف مزید طاقتور بنایابرجیس طاہر نے اپنے حلقہ انتخاب میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو پاکستان کے باشعور ووٹر سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے خیبرسیسندھ کے عوام نے میاں محمد نواز شریف کے خلاف انتقام پر مبنی فیصلوں کو مسترد کر دیا ہی.پنجاب سے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی کامیابیوں کا سلسلہ ان شا اللہ پاکستان کے ہر حلقے تک پہنچے گاپاکستان مسلم لیگ(ن)کے ووٹر اپنے شہر کو دہشت گردی اور بد امنی سے نجات دلانے والے عظیم رہنما میاں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں اور سیاسی مخالفین کو ووٹ کی قوت کے ساتھ شکست دے کر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اپنی محبت کا اعادہ کریں.

آنے والے انتخابات پنجاب ہی نہیں پاکستان کے مستقبل کے لئے بھی انتہائی اہم ہیی این اے 121 کا ووٹ پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)کو ہی ملے گا.برجیس طاہرنے کہا کہ ہم اپنے قائد اور اپنی جماعت کے خلاف ہر سطح کی سازش کا بھرپور جواب دیں گے جس کا پہلا بڑا مظاہرہ 25 جولائی کا انتخابی نتیجہ ہوگا جب ملک بھر سے پاکستان مسلم لیگ کے شیروں کی کامیابی کے نعرے گونجیں گی.