جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ،51افراد ہلاک ،50لاپتہ،لینڈ سلائیڈنگ کاخطرہ

لاکھ افراد بے گھر ،ملک کے مختلف حصوں میں شدیدبارشوں کی وارننگ،دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی

اتوار 8 جولائی 2018 12:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) جاپان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،51افراد ہلاک اور 50سے زائد لاپتہ ہوگئے ۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کا م میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدیدبارشوں کی وارننگ جاری کررکھی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی اور وسطی جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میںاموات اور لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ طوفانی بارشوں کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں، دریائوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے کا م میں مصروف ہیں جبکہ بارشوں کے باعث 19 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔جاپان کے محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوںکی وارننگ جاری کررکھی ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔