دنیا کے طاقتورترین ممالک میں پاکستان کا 22واں ،بھارت15واں،سعودی عرب نویں نمبر پر

امریکابدستورپہلے،روس دوسرے،چین تیسرے نمبرپرموجود، عسکری و اقتصادی پالیسی کی اہمیت اور قومی اثر و نفوذ کے اثرات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی

اتوار 8 جولائی 2018 13:20

دنیا کے طاقتورترین ممالک میں پاکستان کا 22واں ،بھارت15واں،سعودی عرب ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) بزنس انسائڈر ویب سائٹ تازہ ترین درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ دنیا کے طاقتور ترین 25ممالک کی فہرست میں پاکستان 22ویں،بھارت 15ویں،سعودی عرب نویں جبکہ امریکہ بدستورپہلے ،روس دوسرے اورچین تیسرے نمبرپر ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بزنس انسائڈر ویب سائٹ نے تازہ ترین درجہ بندی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 2018ء کے دوران دنیا کے طاقتور ترین 25ممالک کی فہرست میں پاکستان 22نمبر پر جبکہ سعودی عرب کا نمبرنواں ہے۔

(جاری ہے)

بزنس انسائڈر نے عسکری و اقتصادی پالیسی کی اہمیت اور قومی اثر و نفوذ کے اثرات کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی ۔ 21ہزار افراد کا ردعمل 80ممالک کی بابت ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلے نمبر پر امریکہ، دوسرے پر روس ، تیسرے پر چین، چوتھے پر جرمنی، پانچویں پر برطانیہ، چھٹے پر فرانس، ساتویں پر جاپان، آٹھویں پر اسرائیل اور نویں نمبر پر سعودی عرب جبکہ امارات کا نمبر دسواں ہے جبکہ بھارت 15ویں نمبر پر ہے۔