پوپ فرانسس کا مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور

دیواریں کھڑی کرنا مشرق وسطی میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ، پاپائے روم

اتوار 8 جولائی 2018 14:00

پوپ فرانسس کا  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) پاپائے روم نے کہا ہے کہ دیواریں کھڑی کرنے، علاقوں پر قبضہ کرنے کے سبب مشرقی وسطی میں قیام امن کبھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

اطالوی شہر باری میں کیتھولک مسیحیوں کے ایک مذہبی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اسرائیلی فلسطینی تنازعے کے دو ریاستی حل پر بھی زور دیا اور کہا کہ دیواریں کھڑی کرنے، علاقوں پر قبضہ کرنے کے سبب مشرقی وسطی میں قیام امن کبھی ممکن نہیں ہو سکے گا ۔