ْیونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مستردکردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 30 جون کی سطح پر نہ لایا گیا تو پھر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، شبر ملک، نور خان نیازی

اتوار 8 جولائی 2018 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) یونائیٹڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے نگران وفاقی وزیر تواناء سید علی ظفر کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کو مسترد کردیا ہے جبکہ وفاقی سیکریٹری توانائی اور وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو ملک گیر احتجاج کی کال نہ دینے کی صورت میں 30 جون سے قبل کی قیمتیں بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

مگر معمولی قیمتیں کم کرکے پوری پاکستانی قوم کے ساتھ جو بھونڈا مذاق کیا ہے اس کی گڈز ٹرانسپورٹ کے راہنمائوں شبر ملک، نور خان نیازی، نثار جعفری ، امان نیازی، شہباز بٹ،غلام یسین نیازی، ملک عارف، شعبان میرانی،شعیب خان ،ملک شیر خان ،ملک شفیق احمد،دل افسر جدون،محمد اقبال،سہیل منصور جاپان والا نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور وفاقی وزیر توانائی کو ان کا وعدہ یاد دلایا ہے کے وہ ممکنہ حد تک کوشش کرینگے کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 30 جون سے قبل کی قیمتیں پر بحال کریں اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو 30 جون کی سطح پر نہ لایا گیا تو پھر گڈز ٹرانسپورٹرز ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں