انسداد پولیوکے لیے حساس یونین کونسلوں میں سہولتوں کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پولیو کے خاتمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کے گئے ہیں کمشنر کراچی صالح فاروقی عالمی پولیو مانٹرنگ مشن کے وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات۔ مختلف تجاویز پر غور،کمیونٹی کے ساتھ تعاون کو مضبو ط بنانے کی ضرورت ہے کمشنر کراچی

اتوار 8 جولائی 2018 15:20

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) کمشنر کراچی محمد صالح احمد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمہ کے لئے ترجیحی اقدامات کئے ہیں ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے کہ جلد از جلد ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو اور قوم کے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے وہ اپنے دفتر میں انڈپینڈینٹ مانٹرنگ بورڈ برائے انسداد پولیو INDEPENDENT MONITORING BOARD FOR POLIO INITIATIVE کے وفد سے ملا قات کر رہے تھے۔

انڈپینڈینٹ مانٹرنگ بورڈ برائے انسداد پولیو کا وفد ان دنوں پاکستان میں انسداد پولیو کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کر رہا ہے ۔ اس سلسلہ میں وفد نے کراچی کا دورہ بھی کیا اور کمشنر کراچی سے ملاقات کی اور انسداد پولیو کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور انھیں بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا کمشنر نے کہا کہ اس سال پولیو کا کوئی کیس کراچی اور سندھ میں سامنے نہیں آیا کراچی میں انسداد پولیو کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر ز مربوط کوششیں کر رہے ہیں تاکہ پاکستان کو جلد سے جلد پولیو سے پاک ملک بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے انسداد پولیو کے لئے انٹرنینشل پارٹنرز کی کوششوں اور تعاون کو سراہا انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا ۔انھوں نے کہا رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہے ہیں اس سلسلہ میں کمیونٹی کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی اختیا کی کی گئی ہے ۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے صرف انسداد پولیو مہم پر انحصار نہیں کیا جائے گا بلکہ سارا سال اس کے لئے کام کیا جائے گا۔

انھوںنے کہا کہ رہ جانے والے اور انکار کر نے والے بچوں کا تعلق ان یونین کونسلوں سے ہے جہاں اکثریت سے کچی آبادیا ں ہیں یاجہاں طبی سہولتوں اور شہری سہولتوں کو بہتر بنانے اورپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے انھوں نے کہا اس سلسلہ میں انھوں نے متعلقہ محکموں اور متعلقہ غیر سرکاری تنظیوںکی توجہ دلائی ہے مستقبل میں کوشش کی جائے گی کہ اس پہلو کو مدنظر رکھ کر کوششیں کی جائیں ۔

انھوں نے کہا کہ ان کی درخواست پر روٹری انٹرنیشنل نے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور امید ہے پولیو سے متعلق ہائی رسک علاقوں میں جہا ں رہ جانے اور انکار کر نے والے بچوں کی اک ثریت ہے اسی ماہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔ مشن نے انسداد پولیو کے لئے حکومت کی کوششوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمہ کی جدوجہد صحیح سمت میں کی جارہی ہے وفد نے کمشنر کراچی کو حساس علاقوں کے دورہ کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ا نسداد پولیو کے اقدامات اور کوششوں پر اطمینان کا ا طہار کیا اور انھیںبہتر بنانے کے لئے مختلف تجاوئز دیں۔

انھوں نے بتا یا کہ انھوں نے ضلع غربی میں بلدیہ موچکو اور سائٹ کا دورہ کیاہیجبکہ ضلع شرقی میں گجرو گلشن اقبال کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مشن کے ارکان ڈاکٹر نوید سدوزئی اور مس کرسٹائن Christine Athelie، کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آ رڈینٹر ڈاکٹر نصرت علی اور بل گیٹس اینڈ ملنڈا فائونڈیشن کے نمائندے ڈاکڑ احمد علی شیخ بھی مو جو د تھے