مسجدوں کے شہر کوٹلی موٹر سائیکل چور متحرک‘ در جنوں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

پولیس متاثرین کو تسلیاں دے کر واپس کرنے لگی ‘گزشتہ عرصہ سے چوری ہونے والے موٹر سائیکلوں کا پولیس سراغ لگانے میں ناکام

اتوار 8 جولائی 2018 15:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) مسجدوں کے شہر کوٹلی موٹر سائیکل چور متحرک‘ در جنوں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ‘پولیس متاثرین کو تسلیاں دے کر واپس کرنے لگی گزشتہ عرصہ سے چوری ہونے والے موٹر سائیکلوں کا پولیس سراغ لگانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق کوٹلی شہر میں موٹر سائیکل چوروں نے تباہی مچا دی روان ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کی پے در پے وارداتوں نے شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کرنے کے ساتھ ساتھ زہینی کوفت میں مبتلا کر دیا اطلاعا ت کے مطابق گذشتہ روز وقار کا بھائی یونیورسٹی کے قریب اپنا نیا ہینڈا موٹر سائیکل کھڑ ا کر کے گیا تو دس منٹ بعد واپس آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود موٹر سائیکل برآمد نہ ہو سکا کوٹلی پولیس اسٹیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان جبکہ اطلاعات ہیں کے کوٹلی میں نوجوان نسل کو ہیروئن جسے زہر میں مبتلا کرنے والے منشیات فروش دھڑلے سے ہیروئن پولیس کی ناک کے نیچے فروخت کر کے پولیس کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی نہ ہو نا بھی لمحہ فکریہ ہے،،این این آئی،، سروے کے مطابق کوٹلی میں ہیروئن استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث اخلاقی جرائم میں بھی کافی حد تک اضافہ ہو گیا ایک ہیروئن کے نشہ کرنے والے کے مطابق جب نشہ کرنے کے لیے پیسے نہیں ملتے تو مجبورا چوری چکاری کر کے اپنا نشہ پورا کر نا پڑتا ہے جبکہ پولیس روایتی منشیات فروش دو تین لوگوں کو پکڑ کر خانہ پوری کر دیتی ہے کے ہم نے منشیات فروش کو پکڑ لیا ہے کیا کوٹلی میں صرف آصف بوتا ،ریاست عرف گولی یا یک دو منشیات فرش ہیں اگر یہی ایک دو منشیات فروش ہیں تو ان کی گرفتاری کے بعد بھی ہیروئن کا استعمال ہو تا ہے وہ کون ہے جو ان کی گرفتاری کے بعد متحرک ہو کر منشیاتیوں کو منشیات دیتا ہے اس کا جو اب کوٹلی پولیس یا اس کے اعلی افسران ہی دے سکتے ہیں-