وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم (ن) لیگ کی حکومت ریکارڈترقیاتی کام کروارہی ہے ‘کوٹلی کورول ماڈل،ترقی یافتہ اورمثالی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیںگے

ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہداورایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی کی بات چیت

اتوار 8 جولائی 2018 16:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہداورایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںقائم ن لیگ کی حکومت ریکارڈترقیاتی کام کروارہی ہے کوٹلی کورول ماڈل،ترقی یافتہ اورمثالی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیںگے کوٹلی میںسڑکات کی بہترگی،کشادگی،خوبصورتی اورمثالی بنانے کے لیے جس قدربھی ممکن ہوسکااقدامات اٹھارہے ہیںآج کوٹلی سٹی کی سڑکیںبہتروپختہ ہورہی ہیںعوام کوان کی دہلیزپرسہولیات میسرہورہی ہیںعوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی اورآزادخطے کی خوشحالی سمیت ریاستی تعمیروترقی ،تعلیم وصحت،عوامی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات میںشامل ہیں موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے ہروعدے کوپوراکررہی ہے آزادکشمیرکوبین الاضلاعی اورپاکستان سے ملانے والی شاہرائوںپرکام جاری ہیان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزکوٹلی میںنئی بننے والی شاہرات کامعائنہ کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈی ایس پی (ر)راجہ رب نواز،ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،راجہ گلفراز،بشیربیگ،حسیب بٹ،راجہ بابرنوازودیگربھی موجودتھے۔ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارمحمدزاہداورایکسین شاہرات سرداراجمل مصطفی نے کہاکہ عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی ن لیگ حکومت کابنیادی منشورہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں انتخابات میں کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی بجٹ 12ارب سے بڑھا کر 23ارب کرنا ، بلڈ کینسر کے مریضوں کو بینالاقوامی تعاون سے مفت ادویات کی فراہمی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے ن لیگ کی حکومت عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے انہوںنے کہاکہ ہرطرف گڈگورننس،میرٹ،انصاف اورتعمیروترقی کادوردورہ ہے این ٹی ایس کانفاذ،پبلک سروس کمیشن کاقیام ن لیگ کی حکومت کے اہم کارنامے ہیںن لیگ کی حکومت آزادخطہ کی تعمیروترقی کی ضامن جماعت ہے ن لیگ کی حکومت نے آزادخطے کی ترقی وخوشحالی کے عمل کومزیدآگے بڑھایاہے آج خطہ کے اندریکساں انصاف کی فراہمی ممکن ہوچکی ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے دلیرانہ فیصلوںنے آزادخطہ میںریاستی تشخص بحال کیاہے ن لیگ کی حکومت عوام سے کئے ہروعدے کوعملی جامہ پہنارہی ہے پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کاعمل تیزی سے جاری ہے تعلیم،صحت،سکولزسمیت دیگرتمام محکمہ جات کی کارکردگی میںگرانقدراضافہ ہواہے۔