مظفرآباد‘آئس کریم کھانے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے

اتوار 8 جولائی 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) آئس کریم کھانے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں بہاولپور سے تعلق سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے دارالحکومت میں موٹر سائیکلز پر آئس کریم کا کاروبار شروع کر رکھا ہے جو آئس کریم حفظان صحت کے اصولوں کے خیال کیے بنا تیار کی جاتی ہے اورمن مرضی نرخوں پر فروخت کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکلز پر سوار غیر ریاستی افراد کا یوں گاؤں میں جا کر چھوٹے بچوں کو مضر صحت آئس کریم بیچنا ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔کیونکہ مضر صحت آئس کریم کھانے سے چھوٹے معصوم بچے طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :