نواز شریف کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔نواز شریف کے خلاف بے بنیاد کیس بنا کر نااہل کیا گیا

سابق صدر ایم ایس ایف این جامعہ کشمیر راجہ طلعت صادق نے صحافیوں سے گفتگو

اتوار 8 جولائی 2018 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) نواز شریف کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔نواز شریف کے خلاف بے بنیاد کیس بنا کر نااہل کیا گیا۔خلائی مخلوق کا حقیقی چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔سابق صدر ایم ایس ایف این جامعہ کشمیر راجہ طلعت صادق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب سب کا ہونا چاہیے۔نواز شریف کے خلاف سازشیں کر کے ملک میں معاشی استحکام پیدا ہوا۔

ڈیزل وپٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔غریب عوام کے ساتھ زیادتی کی انتہاء کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیا کوئی بتا سکتا ہے چالیس سال ڈکٹیٹر شپ کے دور میں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔نواز شریف کی حکومت نے غریب عوام کا خیال رکھا۔ہر شخص خوش ہے۔زندگی بسر کر رہا تھا۔عدالتوں کے انصاف کے تقاضے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ملک کا 80فیصد بجٹ کھانے والوں کا احتساب آج تک کیوں نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو ووٹ کو عزت دیں اور ملک میں ترقی کا پہہ نہ رکنے دیں۔پاکستان میں موٹر وے ہسپتال گیس پیڑولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے میں نواز شریف کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام فاروق حیدر کی قیادت میں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔اور ایسے کسی ظالمانہ فیصلے کو قبول نہیں کریگی۔