سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز، فخر زمان کینگروز کے خلاف فائنل میں نروس نائنٹیز کا شکار، 9 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری نہ بنا سکے

اتوار 8 جولائی 2018 16:50

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستانی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 9 رنز کے فرق سے کیریئر کی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے۔

(جاری ہے)

اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز فائنل میں فخر زمان نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینگروز بائولرز کا بھرکس نکال دیا، وہ کیریئر کی پہلی سنچری سے صرف 9 رنز کی دوری پر تھے کہ 91 کے سکور پر رچرڈسن نے ان کی دلکش اننگز کا خاتمہ کر دیا، فخر نے 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی کیریئر بہترین اننگز کھیلی۔

متعلقہ عنوان :