قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 13 جولائی کو بھارت روانہ ہو گی

اتوار 8 جولائی 2018 17:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) 9رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر سکوائش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 13 جولائی کو بھارت روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے بتایا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ 17 سے 29 جولائی تک بھارت کے شہر چنائی میں کھیلی جائے گی جس کیلئے فیڈریش نے 6 کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کو منتحب کیا ہے، کھلاڑیوں میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسد اللہ اور فرخان ہاشمی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں یاسین خان اور فضل شاہ کوچز جبکہ منور زمان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں۔

ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں قومی کھلاڑی جدید اور اعلی معیار کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ جونیئر سکوائش انفرادی اور ٹیم چیمپئن شپ کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :