8 کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فرسودہ نظام کا خاتمہ کریگی،ڈاکٹرشہنازنصیربلوچ

اتوار 8 جولائی 2018 19:10

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی حلقہ این اے 260 نصیرآباد جھل مگسی کچھی کے نامزدامیدوارڈاکٹرشہنازنصیربلوچ نے کہاہے کہ 2018 کے الیکشن میں عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اس فرسودہ نظام کا خاتمہ کریگی25 جولائی کا دن بی این پی کاکامیابی کا دن ہے سترسالوں سے حکمرانوں نے بلوچستان کے وسائل کو لوٹ کرصوبے کی عوام کے حقوق کوہڑپ کرکے کرپشن اورلوٹ مارکی انتہاکردی ہے صوبے کی عوام آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں جاگیرداراوراستحصالی قوتوں نے ہمیشہ یہاں کی عوام کو پسماندہ رکھ کرانہیں بھوک اورافلاس کو مجبورکردیا ہے صوبے کے وسائل اورقدرتی معدنیات سے مالامال کی عوام آج صحت پینے کے صاف پانی تعلیم جیسی اہم ضروریات زندگی سے محروم ہیں جنھوں کھوکھلے نعرے لگا لر عوام کو لوٹابرسراقتدار آکر عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جس کے ذمہ دارسابقہ حکمران ہیں جنہوں نے عوام کے خون پسینے کی کمائی پر شہ خرچیوں میں ضائع کیا مگر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں ناامیدی کا منہ دکھائے گی بی این پی نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کے ذریعے عوام کے حقوق اوران سے ہونے والی ناانصافیوں ذیادتیو ظلم کے خلاف بھرپور آوازبلندکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرحلقہ پی بی 11کے امیدوارمیرمحمداسماعیل مینگل،حلقہ پی بی 12کے امیدوارمیرمحمدمرادعمرانی،غلام علی بنگلزئی، ایڈووکیٹ شبیراحمدشیرازی،ماماخدابخش بنگلزئی،میرعبدالغفورمینگل، عباس بلوچ،کامریڈنیازسولنگی،سمیت دیگرپارٹی رہنماء موجودتھے انہوں نے مزید کہا کہ بی این پی عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی ہے بی این پی کی کامیابی سے ہی بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے ۔