ایمریٹس کے A380 طیارے کی خصوصی پرواز کی پاکستان آمد نے ایک نئی تاریخ رقم کردی

اتوار 8 جولائی 2018 19:10

ایمریٹس کے A380 طیارے کی خصوصی پرواز کی پاکستان آمد نے ایک نئی تاریخ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) ایمریٹس کے A380 طیارے کی خصوصی پرواز نے اسلام آباد میں لینڈ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ یہ پہلا موقع ہے جب اس معروف ڈبل ڈیکر طیارے نے پاکستان میں لینڈ کیا ہے۔اس لینڈنگ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام آباد کا ایئر پورٹ دنیا کے سب سے بڑے کمرشل پیسنجر طیارے A380 کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اس خصوصی طیارے کو متحدہ عرب امارات کی شہریت رکھنے والے کیپٹن عباس شعبان ، چیف پائلٹ آف ٹیکنیکل آپریشنز اور پاکستانی شہریت رکھنے والے فرسٹ آفیسر قادر معین آپریٹ کر رہے تھے۔ اس خصوصی پرواز EK 2524 میں موجود خصوصی مندوبین کے وفد کی سربراہی ایمریٹس کے سینئر ڈیویژنل وائس پریذیڈینٹ ، کمرشل آپریشنز شیخ ماجد المعلی ٰ اور ایمریٹس کے سینئر وائس پریذیڈینٹ کمرشل آپریشنز ( گلف ،مشرق وسطیٰ اور ایران ) عادل ال غیتھ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور پاکستان کے متحدہ عرب امارات میں سفیر معظم خان بھی موجود تھے۔اس پرواز میں ایمریٹس کی اولین ٹیم میں موجود دو پاکستانی کیپٹن فضل ِ غنی، ایئر لائن کے اولین چیف پائلٹ اور اولین آپریشن تٰم لیڈ کیپٹن اعجاز الحق جنہوں نی33 سال قبل ایمریٹس کا اولین طیارہ آپریٹ کیا تھا ،خصوصی مہمان کے طور پر سفر کر رہے تھے۔

دوپہر 12بج کر 10منٹ پر اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے ا س طیارے کا استقبال خصوصی واٹر سیلوٹ دے کر کیا گیا۔ایئر پورٹ پر ایمریٹس کے وفد کا استقبال کرنے کیلئے حکومت کے افسران اور اسلام آباد کے بین الاقوامی ایئرپورٹ کے ایگزیکٹوس بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب کے بعد ایمریٹس کی اس خصوصی پرواز کے عملے نے حکومتی افسران، خصوصی مہمانوں ، میڈیا اور ٹریول انڈسٹری کے نمائندوں کو A380 طیارے کے اندرونی حصے دکھائے۔

ایمریٹس کے سینئر ڈیویژنل وائس پریذیڈینٹ ، کمرشل آپریشنز شیخ ماجد المعلیٰ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ ہم A380 کی اس خصوصی پرواز کو اسلام آپاد کیلئے آپریٹ کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہمارے اس معروف A380 طیارے نے پاکستان میں لینڈ کیا ہے۔ ایمریٹسA380 طیارہ ہماری مکمل حکمت عملی کا ایک بنیادی حصہ ہے اور اس مشہور طیارے کی اسلام آباد آمد پاکستان میں ہمارے آپریشن کیلئے ایک نمایاں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وہ ملک ہے جس کیلئے ہم نے 1985 میں اپنی اولین پرواز اڑائی تھی۔

ہم اسلام آباد کیلئے A380 کی باقاعدہ سروس کے آغاز کیلئے بہت پر جوش ہیں اور اس منصوبہ بندی کو حقیت کا روپ دینے کیلئے ہم حکام کے ساتھ مسلسل کام کر رہے ہیں۔ ایمریٹس اور پاکستان کا تعلقات 30 سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں جب ایئر لائن کی اولین پرواز 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے کراچی پہنچی تھی۔ اس وقت سے اب تک ایمریٹس نے پاکستان میں بہت شاندار انداز سے ترقی کی ہے اور آج ایئرلائن دبئی سے پاکستان کے چھ شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور ، سیالکوٹ اور ملتان کیلئے ہفتہ وار 71 پروازیں چلا رہی ہے جس کی وجہ سے پاستان سے سفر کرنے والے مسافروں کو سہولت کے ساتھ دنیاکے 150 سے زیادہ مقامات تک رسائی حاصل ہے۔

ایمریٹسکے فضائی عملے میں پاکستان کی شہریت رکھنے والے 5,000سے زیادہ افراد شامل ہیں۔سینکڑوں مسافروں نے اس خصوصی پرواز سے سفر کیا۔ خصوصی پرواز میں سفر کی خواہش رکھنے والے بہت سے مسافروں نے قبل از وقت ہی اپنی بکنگ کر وا لی تھی۔ اس پروز میں سفر کرنے والوں میں 25 ممالک سے سفر کا آغاز کرنے والے مسافر شامل تھے ۔یہ امر ایمریٹس کے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں موجود کسٹمرز کی نشاندہی کرتا ہے جو اس پرواز سے مستفید ہوں گے۔

ایمریٹس کی جانب سے دبئی سے اسلام آباد آنے والی A380 کی اس خصوصی پرواز میں مسافروں کو دو کلاسیں دستیاب تھیں ۔ اکانومی کلاس میں مسافروں کو کشادہ نشستیں دستیاب تھیں جبکہ بزنس کلاس کے مسافروں کو مکمل فلیٹ بیڈ نشستوں کے ساتھ ساتھ ایمریٹس کے مشہور آن بورڈ لائونج کی سہولت بھی حاصل تھی ۔ تمام کلاسوں کے مسافروں کو وائی فائی کی مفت سہولت دستیاب تھی جس کی بدولت وہ دوران پرواز اپنے گھر والوں اور دوستوں سے مسلسل رابطے میں رہے ۔

اس کے ساتھ وہ ایمریٹس کے ایوارڈ یافتہ ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس (ice)سے بھی مستفید ہو ئے ۔ اس ضمن میں ہر کلاس کے مسافر کو ذاتی طور پر ایوی ایشن انڈسٹری میں سب سے بڑی انفلائٹ اسکرین سے لفد اندوز ہونے کا موقع بھی دستیاب تھا جس پر وہ موویز، پوڈ کاسٹ ، میوزک اورٹیلی ویژن پروگرامز کے 3500چینلز سے مستفید ہو تے رہے۔