میر منور تالپور کو جوتا مارنے کی سوشل میڈیا پر پوسٹ نے حلقے میں ہلچل مچادی

اتوار 8 جولائی 2018 20:10

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) میر منور تالپور کو جوتا مارنے کی سوشل میڈیا پر پوسٹ نے حلقے میں ہلچل مچادی ۔

(جاری ہے)

این اے 219 کے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر منور تالپور کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہوئی کہ ایک تقریب میں اسلم جروار نامی شخص نے ایک کارنر میٹنگ میں میر منور تالپور کو جوتا مارا ،اس طرح کی پوسٹ کو جھڈو سمیت دیگر علاقوں کے سینکڑوں لوگوں نے شیئر کیا ، دوسری جانب پی پی پی جھڈو کے جنرل سیکرٹری ہمایوں اختر قائم خانی نے موقف دیا کہ یہ پوسٹ بالکل جھوٹی اور ہمارے خلاف سازش ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔