Live Updates

نواز شریف ضرور واپس آؤ ،ْ نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا ،ْثابت کر کے دکھائونگا ملک میں کمزور طبقے کی مدد کی جاسکتی ہے ،ْ اربوں کی کرپشن پر سر شرم سے جھکانے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسا کشمیر فتح کرکے آیا ہے ، عمران خان

،ْزرداری اور نواز کو برطانیہ بھیج دیں برطانیہ کا بھی یہی حال کردیں گے ،ْشہباز شریف کہتا ہے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں یہ لوگ جسٹس قیوم کو کال کرتے تھے ان کا فیصلہ منظور تھا ،ْ27 ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا ،ْحکومت میں آنے کے بعد پہلا کام اپنے خرچے کم کریں گے ،ْ سادگی اختیار کریں گے ،ْوزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس اور بڑے محلات ختم کریں گے، نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو زبردست ہوٹل بنائیں گے ،ْاقتدار ملا تو چودھری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے ،ْ مختلف شہروں میں جلسوں سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 20:10

نواز شریف ضرور واپس آؤ ،ْ نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا ،ْثابت ..
اسلام آباد /ایبٹ آباد/ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سنا ہے کہ باپ بیٹی جمعے کو وطن واپس آرہے ہیں، ضرور واپس آؤ لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا ،ْ ثابت کر کے دکھائونگا ملک میں کمزور طبقے کی مدد کی جاسکتی ہے ،ْ اربوں کی کرپشن پر سر شرم سے جھکانے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسا کشمیر فتح کرکے آیا ہے ،ْزرداری اور نواز کو برطانیہ بھیج دیں برطانیہ کا بھی یہی حال کردیں گے ،ْشہباز شریف کہتا ہے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں یہ لوگ جسٹس قیوم کو کال کرتے تھے ان کا فیصلہ منظور تھا ،ْ27 ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا ،ْحکومت میں آنے کے بعد پہلا کام اپنے خرچے کم کریں گے ،ْ سادگی اختیار کریں گے ،ْوزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس اور بڑے محلات ختم کریں گے، نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو زبردست ہوٹل بنائیں گے ،ْاقتدار ملا تو چودھری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان ے کہا کہ جب مہنگائی ہوتی ہے تو عام آدمی مشکل سے پیٹ پالتا ہے اور غربت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سالوں میں ہمارا قرضہ 6 ہزار ارب سے بڑھ کر 27 ہزار ارب تک پہنچ گیا ہے جس کی دو وجوہات ہیں ،ْنااہلی اور کرپٹ لوگوں کو اداروں میں اہم عہدوں پر لگانا ہے۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ لوگوں کو ملک کے اہم عہدوں پر بٹھائے کیوںکہ انہوں نے پیسا بنایا تھا تاکہ کوئی انہیں پکڑ نا سکے، نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے بجلی اور گیس کی قیمتیں برصغیر میں سب سے زیادہ ہیں کیوں کہ اس پر ٹیکس لگے ہوئے ہیں اور ٹیکس اس لیے لگتے ہیں کہ ملک کا قرضہ واپس کرنا ہوتا ہے۔

عمران خان سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا تھا کہ سنا ہے کہ باپ بیٹی اگلے جمعے وطن واپس آرہے ہیں، ضرور واپس آؤ لیکن نواز شریف نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش نہ کرنا، وہ عظیم آدمی تھا جس نے قوم کیلئے جیل کاٹی ہے لیکن آپ نے بچوں کے نام پر قوم کا پیسہ چوری کرکے رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے ان کے بچوں سے پوچھا آپ بیٹھے بیٹھے ارب پتی کیسے بن گئے، تو بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں اور ہم جوابدہ نہیں۔

عمران خان نے کہاکہ اگر یہی کسی مہذب معاشرے میں ہوا ہوتا اور ان کا وزیراعظم 300 ارب کی منی لانڈرنگ میں پکڑا جاتا تو وہ گھر سے باہر نہیں نکل سکتا تھا، عوام ایسے شخص کو انڈے مارتے اور کوئی اینکر انٹرویو نہ کرتا۔انہوںنے کہاکہ آپ نے حلال کا پیسہ کمایا تو آکر جواب دیں۔انہوںنے کہاکہ میر ا سپریم کورٹ میں کیس اور میں نے ایک سال سپریم کورٹ میں اپنی ایک ایک چیز کا حساب دیا اور اپنی منی ٹریل بھی دی اور 60 دستاویزات پیش کیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اربوں کی کرپشن پر سر شرم سے جھکانے کے بجائے کیپٹن (ر) صفدر ایسے گرفتاری دے رہا ہے جیسا کشمیر فتح کرکے آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے کہا کہ ایک ڈھیلا چوری کیا ہو تو نام بدل دینا، ہم کئی بار شہباز شریف کا نام بدل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پنجاب کی رپورٹ میرے ہاتھ میں ہے جس میں اسلام آباد راولپنڈی میٹرو میں 6 ارب کا نقصان ہوا اور رپورٹ میں لکھا ہے نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کی ساری ترقی اشتہارات میں ہوتی تھی، گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 24 ارب کا نقصان ہے ،ْ ملتان ڈویلپمنٹ ہاؤسنگ اسکیم میں 8 ارب روپے اور دانش اسکول کا 100 ارب روپے کا نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے، کونسی عدالت کا فیصلہ منظور ہوگا کیا برطانیہ سے فیصلہ لائیں یہ لوگ جسٹس قیوم کو کال کرتے تھے ان کا فیصلہ منظور تھا۔

انہوںنے کہاکہ ایک آدمی اپنی چوری بچانے کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچاتا ہے، اگر لیڈر شپ کرپشن میں لگی رہی تو ملک آگے نہیں جائیگا جبکہ 27 ہزار ارب روپے کے قرضے اتارنے کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا۔بعد ازاں ہری پور میں جلسے سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد پہلا کام اپنے خرچے کم کریں گے اور سادگی اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس اور بڑے محلات ختم کریں گے، نتھیا گلی کے گورنر ہاؤس کو زبردست ہوٹل بنائیں گے اور رقم عوام پر خرچ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ ناروے کا وزیراعظم سائیکل پر آفس جاتا ہے، 40 گاڑیوں کا پروٹوکول نہیں ہوتا لیکن یہاں نااہل مجرم وزیراعظم نے ڈیڑھ ارب روپے کے بیرون ملک دورے کئے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آنے پر شہباز شریف اور حمزہ ہاتھ اٹھا کر مجھے دعا دے رہے ہیں لیکن اب شہباز شریف کی باری آنی ہے، شہباز شریف تم نے کرپشن میں زرداری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پیسا لوٹا ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کروں گا۔انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز کو برطانیہ بھیج دیں برطانیہ کا بھی یہی حال کردیں گے ، وہاں کے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے پاکستان آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کا نام تو ہم کافی دفعہ بدل چکے ہیں ،ان کی ساری ترقی اشتہاروں میں ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ چارٹرآف ڈیموکریسی کے نام پرنوازاورزرداری نے مک مکاکیا، ان دونوں نے طے کیا تھا کہ ہم ایک دوسرے کیلئے فرینڈلی اپوزیشن بنیں گے اس لیے ان باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا۔

قبل ازیں اسلام آبا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں تمام چھوٹے کمزور طبقوں کو انصاف کے ساتھ چلانا چاہیے تاہم ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں انصاف اور انسانیت ہو۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پر آدھا بجٹ لگنے سے دیگر علاقے پسماندہ رہ گئے ہیں، پی ٹی آئی ایسا بجٹ بنائیگی جس میں پیسہ اٴْدھر لگے گا جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ میرٹ کا سسٹم ہونا چاہیے اور اگر کوئی پیچھے رہ جائے تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کو اٹھائے اور ملک کے کمزور اور معزور لوگوں کی مدد کرے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ایک چھوٹا سوئیٹزرلینڈ ملک ہے جہاں 4 مختلف قومیں مقیم ہیں لیکن ان میں سے کسی نے نہیں کہا کہ ہم جرمن سے ہیں تو ہمیں جرمنی جانا ہے یا فرانسیسی ہیں تو فرانس جانا ہے کیوں کہ وہاں انصاف ہے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان بننے کے خواب کا سب سے بڑا دیوانہ چوہدری رحمت علی تھا، ان جیسے لوگ مستقبل کی سوچ رکھتے تھے، آزادی کی تحریک میں ان کا مرکزی کردار تھا لیکن انہیں پاکستان میں وہ مقام نہیں دیا گیا جو انہیں ملنا چاہیے تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اقتدار ملا تو چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی واپس پاکستان لائیں گے اور وہ مقام دیں گے جو ان کو ملنا چاہیے تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات