ڈسٹرکٹ سینٹرل اب پی ایس پی کا قلعہ ہے، مصطفی کمال

اتوار 8 جولائی 2018 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل اب پی ایس پی کا قلعہ ہے اور 25جولائی کو عوام اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پی ایس پی کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے اورانشاء اللہ جب ڈبے کھلیں گے تو ڈولفن ہی ڈولفن نظر آئیگی وہ نارتھ ناظم آباد این اے 256 ،پی ایس129،پی ایس 130 کے مرکزی الیکشن کا افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں نہیں ہیں ہمارے پاس ان ظالموں سے مقابلہ کرنے کیلئے پیسہ نہیں لیکن ہمارے پاس ایماندار لوگ ہے محنت کرنے والے لوگ ہیں جن کے کردار سے کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس بینر لگانے کے، تم کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کیلئے پیسے نہیں ہم وہی لوگ ہیں کہ جب تم راتوں کو سوتے تھے تو مصطفی کمال نے راتوں کو جاگ کر تمہارے دنوں کو بہتر بناتا تھا۔#