پیپلز پارٹی کی امیدوار ثمینہ گھرکی کا الیکشن مہم کے سلسلہ میںاین اے 132 کے مختلف علاقوں کا دورہ

اتوار 8 جولائی 2018 21:50

لاہور۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور کے حلقہ این اے 132 سے پیپلز پارٹی کی امیدوار ثمینہ گھر نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر رابط مہم میں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی عوام سے جھوٹ بولا اور نہ جھوٹے وعدے کیے، ہم نے پچھلے الیکشن میں بھی سچ بولا کہ بجلی کا بحران حل ہونے میں وقت لگے گا، شہباز شریف پہلے بھی الیکشن جیت کر کبھی حلقے میں نہیں گئے، اسی لئے تو وہ ہر الیکشن میں اپنا حلقہ ہی بدل لیتے ہیں، شہباز شریف پہلے این اے 96 سے الیکشن لڑا کرتے تھے پچھلا الیکشن این اے 129 سے لڑے۔

(جاری ہے)

ثمینہ گھرکی نے کہا کہ اب وہ وہاں سے بھی بھاگ کراین اے 132 کے عوام کو بیوقوف بنانے نکلے ہیں،ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں ہم نے اسی حلقے میں رہنا ہے، ہم نے پہلے بھی حلقے کے عوام کی خدمت کی ،پورے دیہی لاہور میں سوئی گیس فرام کی اوربجلی دی، ہسپتال۔ سڑکیں بنائیں اور فری ایمبولنس سروس شروع کی،بلاول بھٹو نوجوان قیادت اور بی بی شہید کا بیٹا ہے۔ ثمینہ گھرکی نے کہا کہ 25 جولائی کو میری بہنیں۔ بھائی۔ بزرگ اور نوجوان گھروں سے نکلیں اور صرف تیر کو ووٹ دیں۔