انتخابی سرگرمیاں عروج پر، آئی جی نے اسلام آباد پولیس کے 40 افسران کو حج انتظامات کیلئے سعودی عرب بھیجنے کی منظور ی

دہشت گردوں کیلئے اسلام آباد آسان ٹارگٹ ‘ نیوی یارڈ پر حملے میں ملوث اویس جاکھرانی کے باپ علی شیر جاکھرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بھی حج انتظامات کیلئے فیورٹ قرار مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کامران عادل بھی حج کیلئے فیورٹ

اتوار 8 جولائی 2018 22:40

انتخابی سرگرمیاں عروج پر، آئی جی نے اسلام آباد پولیس کے 40 افسران کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد جان محمد نے 40 سے زائد پولیس افسران کو حج انتظامات کیلئے مکہ جانے کی اجازت دے کر انتخابات کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دہشت گردوں کے سپرد کردیا۔ پولیس فورس کی عدم موجودگی میں وفاقی دارالحکومت دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کیلئے آسان ٹارگٹ بن گیا۔

مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پولیس افسران کو بھی حج انتظامات کیلئے عرب جانے کا پروانہ مل چکا ہے۔ آئی جی کی ناقص پالیسیوں پر وزارت داخلہ بھی خاموش تماشائی نظر آنے لگی جبکہ شہریوں کی طرف سے آئی جی کی دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دینے کی ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید سامنے آئی ہے تفصیلات کے مطابق ملک میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور ملک کی انٹیلی جنس اداروں نے بھی انتخابات کے روز انتخابی جلسوں پر دہشت گردوں کے حملوں بارے رپورٹس دی ہیں لیکن انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد جان محمد نے پولیس کے چالیس سے زائد اعلیٰ افسران کو حج انتظامات کیلئے سعودی عرب بھیجنے کی منظور ی دید ی جس کے نتیجہ میں اسلام آباد دہشت گردوں کیلئے آسان ٹارگٹ نظر آنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب جانے والوں مین اے آئی جی کامران عادل بھی شامل ہے جس کے بھائی کے گھر سے 130 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا جس کی روشنی میں آئی جی پنجاب نے کامران عادل کو معطل کردیا تھا کامران عادل کے بھائی پر الزام تھا کہ اس کے دہشت گردوں کے ساتھ گہرے مراسم ہیں اب آئی جی اسلام آباد سے دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے پولیس افسر کامران عادل کو سعودی عرب جانے کی سفارش کی ہے ۔

سعودی عرب میں حج مشن پر جانے والے ایآئی جی علی شیر جاکھرانی بھی شامل ہے جس کا بیٹا اویس جاکھرانی نیوی یارڈ حملوں میں ملوث تھا اچھی شہرت نہ رکھنے پر گزشتہ سال بھی علی شیر جاکھرانی کا نام حکومت نے نکال دیا تھا اب نگران حکومت نے دوبارہ علی شیر جاکھرانی کا نام حج انتظامات کیلئے بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی ‘ ایس ایس پی اسلام آباد سکندر حیات جبکہ ایس ایس پی سیکیورٹی برانچ نذر محمد قریشی کو بھی حج انتظامات کیلئے بھیجنے کی سفارش کی ہے اس کے علاوہ وہ اسلام آباد سے حج انتظامات کیلئے جانے والے پولیس افسران میں شوکت علی ریڈر ‘ آئی جی جو پچھلے کئی سالوں سے حج پر جارہا ہے محمد اقبال ایس آئی‘ صفدر چن ‘ شفاعت علی ‘ شفقت شاہ‘ محم اسلام آباد کے پولیس افسران کو حج انتظامات پر مامور کردیا ہے جبکہ انتخابات پر سیکیورٹی کی فراہمی کیلئے افسران ایف سی ‘ موٹر وے پولیس اور آزاد کشمیر سے طلب کئے ہیں ۔

پولیس افسران کو بھجوانے میں بنیادی کردار اے آئی جی سلیمان نے ادا کیا ہے اس حوالے سے جب آئی جی سے رابطہ کرکے موقف جاننے کی کوشش کی گئی تو موصوف نے جواب دینے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی جبکہ شرمندگی کے باعث دیگر متعلقہ پولیس افسران نے بھی موقف دینے کی بجائے چپ سادھ لی۔