پیر آف سیال شریف نے قیصر احمد شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا

اتوار 8 جولائی 2018 22:50

پیر آف سیال شریف نے قیصر احمد شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا
چنیوٹ ۔8 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2018ء) پیر آف سیال شریف نے چنیوٹ کے حلقہ این اے 100 چنیوٹ دو سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حافظ غلام قطب سیالوی بھانجا پیر آف سیال شریف نمائندہ سیال شریف کا خصوصی پیغام لے کر حلقہ این اے 100 چنیوٹ دو کا دورہ کیا اور مریدین کو قیصر احمد شیخ کی مکمل حمائت کا اعلان کیا۔پیر آف سیال شریف کی حمائت کے بعد قیصر احمد شیخ کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔