شہبازشریف مفاہمت چاہتے،سڑکوں پرنکلنے کا دم خم نہیں

حمزہ نےسڑکوں پرنکلنےکی کال دی،اگر ہنگامہ آرائی بڑھی،عدم استحکام پیدا ہوا،لاشیں گریں،عمارتوں کوآگ لگی توذہن میں رکھیں، الیکشن کابائیکاٹ اورایمرجنسی ڈکلیئربھی ہوسکتی ہے، الیکشن بائیکاٹ نقصان ہوگا۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 جولائی 2018 22:56

شہبازشریف مفاہمت چاہتے،سڑکوں پرنکلنے کا دم خم نہیں
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 جولائی 2018ء) : سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ شہبازشریف مفاہمت چاہتے، سڑکوں پرنکلنے کا دم خم نہیں ، اگر ہنگامہ آرائی بڑھی ، عدم استحکام پیدا ہوا، لاشیں گریں، عمارتوں کوآگ لگی توذہن میں رکھیں ،الیکشن کابائیکاٹ اور ایمرجنسی ڈکلیئربھی ہوسکتی ہے، لیکن الیکشن بائیکاٹ نقصان ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر انتہائی محترم ہیں۔

لیکن قانون اور انصاف کے مطابق کیپٹن ر صفدر مجرم ہیں،جن کوایک سال کیلئے اڈیالہ جیل بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے کیپٹن صفدر کی معاونت کی ۔جیسے حنیف عباسی ،چودھری تنویرکی ویڈیو سے شناخت کی جائے گی۔اور ان کیخلاف مقدمے درج کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب ایک مجرم کیپٹن رصفدر کوپکڑنے کیلئے گئی لیکن ٹی وی نے کوریج دی۔لیکن نیب کوبتا دوں کہ میڈیا نے کوریج اس لیے دی کہ وہاں پرلوگ تھے۔

مری روڈ بلاک تھا۔کیپٹن صفدر نے تقریر کی کہ ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جوترمیم کی گئی اس پرآوازاٹھانے کے جرم میں مجھے ایک سال کی قید ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کوجمعے کولاہور اتریں گے ،تمام یونین کونسلز کے چیئرمینوں کوہدایت کردی گئی ہے کہ وہاں پہنچیں۔تاکہ نوازشریف کو بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچایا جائے۔مریم نواز نے جمعے کی فلائٹ اس لیے بک کروائی کہ فیصلہ جمعے کوآیا ہے توہم بھی جواب جمعے کوہی دیں گے۔

شاہد مسعود نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ نیب جہاز میں سے ہی گرفتار کرکے بذریعہ ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچادے۔لیکن ان کاخیال ہے کہ گاڑی میں لے کرجائیں گے توہم ہنگامہ آرائی کریں گے۔توڑ پھوڑ کریں گے۔توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کا مقصد پاکستان کوعدم استحکام کاشکار بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کوان کومزید برداشت نہیں کرنا چاہیے ۔اب توفیصلہ ہوگیا ہے۔

ایکشن لیں اور جس کی بھی بیرون ملک جائیدادیں ہیں اس کوواپس لایا جائے۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا کہ میاں صاحب ابھی ذہنی طور بھی سمجھ رہے کہ الیکشن ہوں گے ، وہ ترمیم کریں گے اور پھر میاں صاحب اور مریم دونوں اہل ہوجائیں گے، فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جائے گا۔لیکن اس کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دوتہائی اکثریت چاہیے۔انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ مسلم لیگ نوازکی سیاست بہت اچھی ہے ، زبردست کارکن اورمحب وطن لوگ ہیں۔

راجا ظفرالحق، احسن اقبال ، خرم دستگیرسارے بڑے مناسب لوگ ہیں کسی کوغدار نہیں کہا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ پوری پارلیمنٹ اور الیکشن ہو جائیں لیکن میاں صاحب اڈیالہ جیل میں اورمریم نوازبھی چکی پیس رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پوری کہانی میں شعلے فلم کاکوئی نہ کوئی لنک ہے۔فلم میں ویروکہتا ہے ماسی جیل میں چکی پیسنگ، چکی پیسنگ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پرنکلنے کیلئے شہبازشریف میں دم خم نہیں ہے۔وہ مفاہمت مفاہمت کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہنگامہ آرائی بڑھ گئی توالیکشن کابائیکاٹ ہوسکتا ہے۔توزہن میں رکھنا چاہیے کہ بڑی بڑی شخصیات کا یہ آخری الیکشن ہے۔بائیکاٹ سے ان کونقصان ہوگا،اگر بائیکاٹ کردیا،ہنگامی حالات پیدا ہوگئے،سیاسی عدم استحکام پیدا ہوجاتا ہے ،لاشیں گرادیں یاعمارتوں کوآگ لگا دی۔تونتیجے میں ایمرجنسی ڈکلیئرہوگی اور الیکشن کابائیکاٹ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب پیپلزپارٹی سوچ رہی ہے کہ حسین لوائی کوکہا گیا ہے کہ 12کوحاضرہوجائیں۔ای سی ایل میں توتین کے نام ہیں لیکن جوایف آئی آر ہے اس میں ساتویں نمبر آصف زرداری کانام بھی ہے،ایان علی کا ذکر بھی ہوا ہے۔