مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف اور مریم نواز کے بھرپوراستقبال کی تیاریوں کا آغاز کردیا

پیر 9 جولائی 2018 12:50

مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف اور مریم نواز کے بھرپوراستقبال کی تیاریوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) نی سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا وطن پہنچنے پر بھرپور انداز میں استقبال کرنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ( ن) کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ جمعہ کی شام 6بجکر 15 منٹ پر اتحاد ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا لندن سے واپس پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ اعلیٰ پارٹی قیادت نے اس سلسلہ میں کوئی بھی لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی لائحہ عمل کااعلان باہمی مشاورت کے بعد کیاجائے گا۔