اکشے کمار اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز کا تنازع

پیر 9 جولائی 2018 13:30

اکشے کمار اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز کا تنازع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) بالی ووڈ کے دو سپر سٹارز اکشے کمار اور جان ابراہم کے درمیان فلموں کی ریلیز کا معاملہ تنازع کی شکل اختیار کر گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی فلم گولڈ اور معروف اداکار جان ابراہم کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ستیا میوا جیئتے کی ریلیز 15 اگست کے روز ہی تنازع کی وجہ بن گئی ہے جس پر اداکار جان ابراہم نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اکشے کمار میرے اچھے دوست ہیں لیکن ان کا اپنی فلم گولڈ کو 15 اگست کے روز ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ انتہائی پریشان کن ہے۔

جان ابراہم کے بیان پر اکشے کمار بھی خاموش نہ رہے اور کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر کسی کو دوسرے اداکار کی فلم کے ساتھ اپنی فلم بھی ریلیز کرنی چاہیے اور اگلی بار بھی میں ایسا ہی کروں گا حتی کہ ہم سب کو عید، دیوالی اور کرسمس کے تہوار کے موقع پر بھی فلم ریلیز کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :