پاک چین خلائی تعاون ،چین نے ایک راکٹ سے پاکستان کے دو سیٹلائٹس خلا میں چھوڑ دیئے

سیٹلائٹس سے پاکستانی معیشت، عوام کی زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی ترقی کے فروغ کے لحاظ سے مثبت کردار ادا کیا جائے گا،سی پیک اوربیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کیلئے سپیشل ریموٹ سینسینگ انفارمیشن سروس فراہم کی جائے گی

پیر 9 جولائی 2018 13:50

پاک چین خلائی تعاون ،چین نے ایک راکٹ سے پاکستان کے دو سیٹلائٹس خلا میں ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) چین نے ایک راکٹ کے ذریعے پاکستان کے دو سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑ دیا ، سیٹلائٹس سے پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی، عوام کی زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی ترقی کے فروغ کے لحاظ سے مثبت کردار ادا کیا جائے گا، سی پیک اوربیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کیلئے سپیشیل ریموٹ سینسینگ انفارمیشن سروس فراہم کی جائے گی ۔

پیر کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین نے جو چھوان نامی سیٹلائٹ لانچنگ سینٹر میں لانگ مارچ نمر دو سی راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ پاکستان کے زیادہ فاصلے کے سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک اور پاک ٹیس اے 1 سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں۔یہ چین اور پاکستان کے درمیان خلائی لحاظ سے دوسری مرتبہ تعاون ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے زیادہ فاصلے کا سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک چائنا اکیڈمی آف خلائی ٹیکنالوجی کے تحت ایک کمپنی کی جانب سے پاکستان کے لئے تیار کردہ ایک آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔جس کا پاکستان کے لینڈر یسورسز کی تحقیق ،ماحول کے تحفظ ،آفات کی نگرانی اور انتظام، فصلوں کا تخمینہ اور شہری منصوبہ بندی سمیت دیگر شعبوں میں استعمال کیا جائے گا۔

جس سے پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی، عوام کی زندگی کو بہتر بنانیاور سماجی ترقی کے فروغ کے لحاظ سے مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اس سیٹلائٹ کے ذریعے چین پاک اقتصادی راہداری اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لئے سپیشیل ریموٹ سینسینگ انفارمیشن سروس فراہم کی جائے گی ۔ پاک ٹیس اے -1 سیٹلائٹ پاکستان کا خود تیار کردہ کردہ سائنسی ٹیسٹ سیٹلائٹ ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کے سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجنا پاکستانی تاریخ کی ایک اہم ترین کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر راکٹ کے ذریعے سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ چینی راکٹ کے ذریعے خلا میں سیٹلائٹ بھیجنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: