برھان وانی شہید کی قربانی ھمارے لیے مشعل راہ ہیں. مسلم کانفرنس سعودی عرب

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 جولائی 2018 15:11

برھان وانی شہید کی قربانی ھمارے لیے مشعل راہ ہیں. مسلم کانفرنس سعودی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء،ایم خوشحال شریف،ئمائندہ خصوصی،جدہ،سعودیہ) مسلم کانفرنس رہنما عبدالطیف عباسی, سردار محمد اشفاق ,ملک ظفر اقبال, راجہ محمد زرین خان, اکرام الحق عباسی, ڈاکٹر محمد مظہر حسین, راجہ ناصر علی خان , چوہدری افتخار عالم , اکرام الحق حمید, حافظ عبدالرشید, نوید انور ھاشمی نے ایک مشترکہ بیان میں کشمیری عظیم شہید مجاہد برھان وانی کی دوسری برسی کے موقع پر کہا کہ تحریک آزادی کشمیر شہید برھان وانی کی قربانیوں ھمارے لیے مشعل راہ ھیں اس کی شہادت نے کشمیری نوجوان میں ایک نیا جذبہ اور والولہ پیدا ھوا اور تحریک آزادی کشمیر مزید تیز ھوئی جس کا اعتراف بھارت کو کرنا پڑھا اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمیشین نے بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی.

بھارتی درندے شہداء کی میتوں کو واپس کرنے سے بھی خوف زدہ ہیں. بھارت اتنا ظلم و بربریت کے بھی کشمیریوں کے جزبہ خریت کو دبا نہ سکا. ان رہنماوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کرائے جس طرح مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں کیا. ان رہنماوں نے شہید برھان وانی کو شاندار الفاظ میں سلام عقیدت پیش کیا�

(جاری ہے)