فیڈرل بورڈ، جماعت دہم 2018 کے سالانہ امتحان میں پاکستان سکول کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 9 جولائی 2018 15:11

فیڈرل بورڈ، جماعت دہم 2018 کے سالانہ امتحان میں پاکستان سکول کے طلبہ ..
منانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء،نمائندہ خصوصی،احمد امیر پاشا،منانہ،بحرین) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے سالانہ امتحانات منعقدہ.  مارچ 2018 میں پاکستان سکول مملکت بحرین کے طلبہ و طالبات نے اپنے قابل فخر نتائج سے شاندار کامیابی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں. ان بے مثال نتائج کے پس پردہ طلبہ و طالبات کی شبانہ روز محنت، والدین کی دعائیں، پرنسپل پاکستان سکول بحرین جناب عتیق الرحمن کی جامع منصوبہ بندی، اساتذہ کرام کی مخلصانہ و  پیشہ وارانہ مہارت اورادارے  کے چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ جناب قاری سمیع الرحمن کی زیرک سرپرستی جسے قابل ذکر محرکات شامل کار ہیں.

(جاری ہے)


فیڈرل بورڈ 2018ء کے نتائج برائے جماعت دہم کے مطابق پاکستانی سکول بحرین کے ہونہار اورمحنتی طلبہ نے اچھے نتائج کے حوالے سے ادارے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دئے، پاکستان سکول بحرین کے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام اور نمبر اس طرح ہیں
1- امینہ فقیر.              1053 نمبر
2- ثناء رکن الدین.        1046 نمبر
3- حفصہ اکبر.             1035 نمبر
4- ودیحہ شاہ.             1004 نمبر
5- مریم ایم یعقوب.      1003 نمبر
6- کشف جمیل.            1002 نمبر
7- مریم طارق.             988 نمبر
8- نورالعین.                 961 ننطر
9- ماریہ اعجاز.            947 نمبر
10-لمہ بتول.               941 نمبر
11.

نبیلہ طارق.            931 نمبر
12. ہدی محمد شکیل.    919 نمبر
13. عبداللہ ظفر.           952 نمبر
14. عبدالمعز.                923 نمبر
15. زید رسول.              916 ننبر
16. شکیل ایم بشارت.    914 نمبر
17. عبداللہ ایم سرفراز.  908 نمبر
18. ثناء شاہد               908 نمبر
19. انیزہ مصور.            905 نمبر
20. زینب خالد.             892 نمبر
21.

اسماعیل نور.          891 ننبر
22. حمد محمد نبیل.      880 نمبر
     اس مرتبہ فیڈرل بورڈ کے دہم کے امتحان کی تیاری کے لئے پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے جامع منصوبہ بندی کے تحت خصوصی اقدامات کئے تھے  اس ضمن میں میرٹ پر داخلے کی پالیسی کو اپنا یا گیا، اس کے علاوہ بہتر تیاری کے لئے شام کی اضافی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا. کلاس ٹیسٹوں اور ماہانہ ٹیسٹوں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو امتحانات کے فن میں طاق کیا گیا.

طلبہ و طالبات کے قائدین سے مسلسل رابطے کے ذریعے بچوں کی کارکردگی کو بہتر امتحانی کاردگی کی منصوبہ بندی کی گئ. داخلی امتحانات میں بہتری لا کر طلبہ کو سخت امتحانی عمل سے گزار کر فیڈرل بورڈ کے بڑے امتحان کے لئے تیار کیا گیا.
       2018 ء کے اس سال کے بے مثال نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنسپل جناب عتیق الرحمن نے اسے سکول مینجمنٹ  خاص طور پر  چئیرمین محترم سمیع الرحمان کی مسلسل سرپرستی کے لئے شکریہ ادا کیا.

انہوں بے اس ضمن میں اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد بھی پیش کی. انہوں نے. مزید کہا کہ ہماری جامع تعلیمی منصوبہ بندی. کے اچھے ثمرات آ رہے ہیں. آئندہ امتحانات میں مزید عمدہ نتائج کی توقع ہے.
      پاکستان سکول کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین جناب قاری سمیع الرحمن نے اس شاندار نتیجے کو اساتذہ، والدین، طلبہ و طالبات سکول ایڈمنسٹریشن اور بورڈ آف مینجمنٹ کے لئے باعث اطمینان و مسرت قرار دیا.

انہوں نے اس حوالے سے ہربسپل جناب عتیق الرحمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  سکول کی پچاس سالہ. تاریخ میں پہلی مرتبہ اس بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے ایک ہزار سے زائد نمبر اور اے پلس گریڈ حاصل کر کے ملک و قوم. اور ادارے کا نام روشن کیا ہے. ہم. نے پاکستان سکول کو ایک مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کے لئےجس عمل. کا آغاز کیا تھا الحمد للہ اب اس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں.

انشاءاللہ ان ذہین طلبی کو ادارے کی جانب سے وظائف اور انعامات بھی دئے جائیں گے. اس ضمن میں جلد ہی سکول. کیں ایک شایان شان تقریب کا اہتمام. کیا جاۂے گا.
یاد رہے کہ. یہ رپورٹ پاکستان سکول بحرین کے  امتیازی نمبر حاصل کر بے والے طلبا و طالبات کے حوالے سے ہے جبکہ نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی ایک طویل فہرست موجود ہے جس کو الگ سے زیب تحریر کیا جائے گا.