این اے 132 میں میری بھرپور عوامی پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں،ثمینہ خالد گھرکی

پیر 9 جولائی 2018 16:40

این اے 132 میں میری بھرپور عوامی پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ..
لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما اور این اے 132 سے امیدوار ثمینہ خالد گھرکی نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں ڈور ٹو ڈور مہم کے تحت وارڈ 8 بھٹہ کوہاٹ کا دورہ کیا، حلقے میں میں خواتین کی کارنر میٹنگ میں شرکت، خواتین نے والہانہ استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، انھوں نے کہا کہ میری بھرپور عوامی پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

ثمینہ خالد گھرکی نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام بے پناہ عزت دے رہے ہیں،لوگوں کی طرف سے پر جوش استقبال پر ان کی مشکور ہوں،این اے 132 میں میری بھرپور عوامی پذیرائی نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم حلقہ این اے 132 کے حقیقی وارث ہیں،پیپلز پارٹی اور گھرکی خاندان نے ہی اس حلقے کے عوام کی خدمت کی ہے، ہم نے یہاں سوئی گیس بھی دی، بجلی بھی دی اور سڑکوں کا جال بچھایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مخالفین نے ایک میٹرو تو بنا دی مگر ساتھ ہی پورے علاقے کی گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، نہ یہاں سیوریج ہے اور نہ ہی صاف پانی۔ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ بے روز گار نوجوانوں کا یہاں سیلاب ہے، پیپلزپارٹی نے لوگوں کو روزگاردیا،تعلیم اور صحت کی سہولتیں دیں، غریب عوام پیپلز پارٹی کو نہیں بھولے ،عوام آج بھی پیپلز پارٹی ، بھٹو شہید اور بی بی شہید کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔