پاک فوج کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے کارخیرمیں حصہ ڈالنے کا اعلان

تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہیں اورمسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔ترجمان پاک فوج میجر جنر آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 جولائی 2018 16:52

پاک فوج کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے کارخیرمیں حصہ ڈالنے کا اعلان
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جولائی 2018ء) :پاک فوج نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان کردیا ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان 2 دن کی تنخواہیں اورمسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کیلئے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔

پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بری فوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان میں پانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں زرعی استعمال اور عام استعمال کیلئے پانی کی قلت کے مسائل درپیش ہیں۔ جبکہ ملک میں پانی کے ذخیرہ کیلئے کوئی قابل تعریف کام نہیں کیا گیا۔ پانی کے ذخیرہ کیلئے ڈیموں کا بنایا جانا بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ پاکستان میں بڑے ڈیم جن میں تربیلا ، منگلا اور دوسرے چھوٹے ڈیوں کے علاوہ کوئی قابل ذکرڈیم نہیں بنا۔ جہاں پرضرورت کے مطابق پانی کوذخیرہ کیا جاسکے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کالاباغ ڈیم بنانے پرایکشن لیا۔ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کیلئے ایک فنڈ قائم کیا۔ کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ میں ملک ریاض نے بھی حصہ ڈالا۔ اسی طرح اب پاک فوج نے بھی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیرکیلئے اہم اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پاک فوج نے ملکی دریاؤں پرڈیم بنانے کیلئے کارخیرمیں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تینوں مسلح افواج کے افسران2 دن کی تنخواہیں اورمسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔