قومی ٹیم رواں ماہ بھارت میں شیڈول عالمی جونیئر انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

پیر 9 جولائی 2018 17:19

قومی ٹیم رواں ماہ بھارت میں شیڈول عالمی جونیئر انفرادی اور ٹیم سکوائش ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) قومی ٹیم رواں ماہ بھارت میں شیڈول عالمی جونئیر انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ایونٹ 18 سے 29 جولائی تک چنائی بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں 6 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، قومی کھلاڑیوں میں عباس زیب، محمد عزیر ،حارث قاسم، فرحان ہاشمی، اسد اللہ خان اور عزیر شوکت شامل ہیں جبکہ منور زمان منیجر، فضل شاہ اور محمد یاسین بطور کوچز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 14 جولائی کو کراچی سے چنائی روانہ ہوگی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہوچکا ہے

متعلقہ عنوان :