صومالیہ، صدارتی محل،2 کار بم دھماکے، فائرنگ سے 10افراد ہلاک، 13زخمی

دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور قیام استحکام کیلیے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دیتا رہے گا

پیر 9 جولائی 2018 17:51

موغا دیشو/انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) صومالیہ میں صدارتی محل کے باہر 2 کار بم دھماکے اور فائرنگ سے 10افراد ہلاک جب کہ 13زخمی ہو گئے، دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور قیام استحکام کیلیے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دیتا رہے گا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب ہونے والے کار بم حملے اور ایک قریبی پولیس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 13دیگر زخمی ہوگئے۔ پہلاکار بم دھماکا صدارتی محل کے باہر جبکہ دوسرا دھماکا اس کے بالکل سامنے ہوا،اسی دوران حملہ آوروں اور سکیورٹی دستوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ادھر دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، ادھر ترک وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں دارالحکومت موغادیشو میں ہونیوالے دہشتگرد حملے کی مذمت اور ہلاک ہونے والوں کی تعزیت کی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جدوجہد اور قیام استحکام کیلیے ترکی ہمیشہ صومالیہ کا ساتھ دینا جاری رکھے گا۔