چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکوائش ٹورنامنٹس ، 7ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی

پیر 9 جولائی 2018 18:05

چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکوائش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل ویمن سکوائش ٹورنامنٹ میں 7 ممالک نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دونوں ایونٹس 10سی14ستمبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ مینز ایونٹ کیلئے 30ہزار ڈالر جبکہ خواتین ایونٹ کیلئے 10ہزار ڈالرز کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے فیڈریشن نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل مینز اور پاکستان انٹرنیشنل وومنز سکوائش ٹورنامنٹ میں ہانگ کانگ، ملائشیا، مصر،، ایران،،آسٹریا، تھائی لینڈ اور نیدر لینڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے، اسی طرح دونوںایونٹ میں میزبان پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑیوںکو میدان میں اتاراجائے گا۔ مردوں کے ایونٹ میں ہانگ کانگ سے عالمی نمبر 20لیو آئو اور خواتین کے ایونٹ میں مصر سے عالمی نمبر 13رون ٹاپ سیڈ ہوں گے۔