عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی

پیر 9 جولائی 2018 18:38

عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف چار سو باسٹھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں ملزم اطہر حسین،محمد صفدر اور اعجاز چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ڈاکٹر عاصم نے حاضری سے استثنی حاصل کر رکھا ہے،ریفرنس میں نیب کے گواہ شاہد مقصود مینجر پروسس ایس ایس جی سی کے بیان پر جرح مکمل کرلی،عدالت نے کل نیب کے گاہ ایس ایس جی سی کے ملازم زاہد حسین کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی،سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت پر ریفرنس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ملزمان کے خلاف فرٹیلائزر سیکٹر میں 462 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے ،