ْکراچی ،عشرت العباد خان کے بھتیجے عمیر العباد خان کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

پیر 9 جولائی 2018 19:03

ْکراچی ،عشرت العباد خان کے بھتیجے عمیر العباد خان کا آزاد حیثیت سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کے بھتیجے عمیر العباد خان نے کراچی کے حلقہ پی ایس 129سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعشرت العباد اپنی کارکردگی کے خود جوابدہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 ایم کیوایم کو ایک اور دھچکا لگا ہے ۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھیتجے عمیرالعباد ایم کیوایم کے خلاف انتخابی میدان میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمیرالعباد پی ایس 129کراچی وسطی سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے ایکشن لڑرہے ہیں ارو ان کا انتخابی گٹار ہے ۔عمیر العباد نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کردی ہے ۔عمیر العباد کے والداسرار العباد 2002 میں ایم کیوایم کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔عشرت العباد کے بھتیجے عمیرالعباد کاروباری شخص کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔عمیر العباد کا کہنا ہے کہ عشرت العباد اپنی کارکردگی کے خود جوابدہ ہیں۔سابق گورنر سندھ کو بھی آزادانہ حیثیت میں عوام کی خدمت کے لیے آگے آنا چاہے ۔