Live Updates

پی ٹی آ ئی نے ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی و طن واپسی کو منشور کا حصہ بنا لیا

پیر 9 جولائی 2018 19:09

پی ٹی آ ئی نے ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی و طن واپسی کو منشور  کا حصہ بنا لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ اگر اقتدا رملا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لائوں گا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کردیا جس میں بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کا وعدہ کیا ۔عمران خان نے کہا کہ اگر اقتدار ملا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس لائوں گا جبکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو معاونت فراہم کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات