Live Updates

تحریک انصاف نے نواز شریف کی میڈیا تشہیر رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

کرپشن میں ملوث شخص کی تشہیر قوم سے زیادتی ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور الیکشن کمیشن کیلے ایک امتحان ہے ،ْپی ٹی آئی

پیر 9 جولائی 2018 19:34

تحریک انصاف نے نواز شریف کی میڈیا تشہیر رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزاء سنانے کے بعد میڈیا میں تشہیری رکوانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔پی ٹی آئی کی مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ خط کے متن کے مطابق احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 6جولائی کو کرپشن سمیت تمام جرائم میں سزا سنائی ،ْمسلم لیگ (ن )کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں میاں نواز شریف کی تشہیری مہم جاری ہے۔

خط کے متن کے مطابق ایک ایسے شخص جسے عدالت کی جانب سے مجرم قرار دے کر سزا کا اعلان کیا جا چکا ہو کی قومی میڈیا پر تحسین،ستائش اور تشہیر اخلاقی اور قانونی طور پر نامناسب اور مکمل نا جائز ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف تشہیری مہم پیمرا رولز سے متصادم اور ملک میں جرائم پیشہ ذہنیت کی پروموشن کے مترادف ہے،اس کے ساتھ کرپشن میں ملوث شخص کی تشہیر قوم سے زیادتی ،سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور الیکشن کمیشن کیلے ایک امتحان ہے۔

خط میں چیف الیکشن کمشنر سے نوٹس لینے اور لاہور ہائی کورٹ کے ان احکامات جن کے ذریعے الطاف حسین کی تشہیر پر پابندی عائد کی گئی ہے سے رہنمائی لیتے ہوئے پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو اشتہاری مہم بند کروانے کے جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات