Live Updates

پشاور سے قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر 42 امیدواروں کے درمیان مقابلہ

پیر 9 جولائی 2018 20:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پشاور سے قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر 42 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق پشاور شہر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 16 لاکھ 93 ہزار 386 ہے جن میں 9 لاکھ 79 ہزار 771 مرد اور 7 لاکھ 13 ہزار 615 خواتین ووٹر ہیں۔

(جاری ہے)

اس بار پشاور شہر میں ایک اضافی قومی اسمبلی کی نشست دی گئی ہے۔ گزشتہ انتخابات میں پی ٹی آئی نے یہاں سے کلین سویپ کیا تھا تاہم ضمنی انتخاب میں عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور نے جیت لی تھی۔ این اے 27 پشاور سے 10 امیدوار، این اے 28 سے 6، این اے 29 سے 5، این اے 30 سے 8 اور این اے 31 سے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات