Live Updates

نصیرآباد کی سیاست میں بڑی تبدیلی ، سردار سرفراز ڈومکی نے اپنے قبائل سمیت حلقہ این اے 260 پر پی ٹی آئی کے سردار یارمحمد خان رند اورپی بی 11 چھتر ڈیرہ مراد جمالی پر نامزد امیدوارمیرشوکت بنگلزئی کی بھر پورحمایت کا اعلان کردیا

ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ، تحریک انصاف نے کرپشن سے پاک پاکستان کا ایجنڈا اٹھایا ہے، صوبائی صدر پی ٹی آئی

پیر 9 جولائی 2018 20:35

ڈیرہ مراد جما لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) نصیرآباد کی سیاست میں بڑی تبدیلی ڈومکی قبیلے کے سردار سرفرازخان ڈومکی نے اپنے قبائل سمیت حلقہ این اے 260 پر پی ٹی آئی کے امیدوارسردار یارمحمد خان رند اورپی بی 11 چھتر ڈیرہ مراد جمالی پر نامزد امیدوارمیرشوکت خان بنگلزئی کی بھر پورحمایت کا اعلان کردیا اور تمام ڈومکی قبائل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرداریارمحمد رند اور میرشوکت بنگلزئی کی کامیابی کیلئے ہرممکن کوششوں کو بروے کار لائیںہم نے یہ فیصلہ اپنی قوم اوروعلاقے کے وسیع ترمفاد میں کیا ہے ،ڈومکی قبائل سمیت دیگر اقوام کوبھی چاہیے کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 260پر سرداریارمحمدرند اورپی بی 11صوبائی نشست پر میرشوکت بنگلزئی کو 25جولائی کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں کیونکہ وہ عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے شخصیات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہمیشہ نصیرآبادڈویژن میں عوامی خدمت کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کارلایا ہے ۔اس موقع پر صاحبزادہ سکندرسلطان ،میرحیربیارخان ڈومکی، حاجی نثارخان کھوسہ،میرعمرخان جمالی،میرشوکت بنگلزئی،سمیت دیگر قبائلی معتبرین بھی موجودتھے۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدراوراین اے 260کے امیدوارسرداریارمحمدرندنے کہاکہ سردارسرفرازخان ڈومکی کی حمایت سے نصیرآباد کی سیاست میںاہم تبدیلی آئی ہے پی ٹی آئی عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہے ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن سے پاک پاکستان کا ایجنڈا اٹھایا ہے ہمارا نعرہ عوامی وسائل عوام پر خرچ ہونگے یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد صرف اور صرف تحریک انصاف پر ہے ہمیشہ عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کیا اور اب بھی عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے آنے والادور ترقی کا ہوگا عوام کا ہوگا تحریک انصاف کا ہوگادریںا ثناء ڈومکی چیف سردارسرفرازخان ڈومکی کی سردار یارمحمد خان رند اور میرشوکت بنگلزئی کی حمایت سے پی ٹی آئی کے امیدواروں کی پوزیشن مذید مستحکم ہوگئی ہے اور نصیرآباد کے سیاسی اور عوامی حلقے اس اہم فیصلے کو عام انتخابات کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات