عبدالستار ایدھی سے عقیدت کے اظہار کے لئے شمعیں روشن کی گئیں

پیر 9 جولائی 2018 21:46

عبدالستار ایدھی سے عقیدت کے اظہار کے لئے شمعیں روشن کی گئیں
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) عبدالستار ایدھی سے عقیدت کے اظہار کے لئے سماجی تنظیم کی جانب سے حیدرآبادپریس کلب کے سامنے عبدالستار ایدھی کی یاد شمعیں روشن کی گئیں اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے عبدالستار ایدھی کے لئے دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سجاد لغاری‘ سلیم راجپر‘ ذیشان دستی ودیگر نے عبدالستار ایدھی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایدھی صاحب جیسے لوگ بار بار پیدا نہیں ہوتے عبدالستار ایدھی جو خدمت ‘ محبت ‘ ایثار اور قربانی کی شمع روشن کرکے گئے ہیں وہ جلتیں رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :