Live Updates

قومی وسائل لوٹنے والے عناصر سے عوام 25جولا ئی کو بدلہ لیں گے‘آصف علی سندھو

پیر 9 جولائی 2018 22:04

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) تحریک انصا ف کے رہنما چوہدری آصف علی سندھو نے کہا ہے کہ رائے ونڈ پر خرچ ہونیوالے ترقیاتی فنڈز کا آڈٹ کروائیں گے کاغذوں کے پیٹ بھر کے قومی وسائل کو لوٹنے والے عناصر کے خلاف عوام 25جولا ئی کو تحریک انصاف کو ووٹ دیکر بدلہ لیں گے ،رائے ونڈ شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی آڑ میں لوٹ مار کی گئی کروڑوں روپے فنڈز سے تعمیر ہونیوالی ٹینکیاں آج بھی خالی ہیں کوئی پرسان حال نہیں رائے ونڈ شہریوں کا پانی بند کرنیوالے مسلم لیگی امیدواروں کا شہری داخلہ بند کردیں گے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چودھری آصف علی سندھونے کہا کہ حلقہ میں منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہونیوالا ہے،اسلحہ اور تھانہ کلچر کو فروغ دینے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا تحریک انصاف اقتدار میں آکربا قی ما ندہ مگر مچھو ں کو بھی قا نو ن کی گر فت میں لائے گی ۔

(جاری ہے)

ملک و قو م کی دولت لو ٹنے والے کسی رعا ئت کے مستحق نہیں پاکستان عوام نے بہت قر با نیاں دے لیں ، اب ملکی دولت لو ٹنے والوں کو حسا ب دینا ہی ہو گا انہو ں نے مزید کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی اور کر پشن سے پا ک معا شرہ ہما را ویژن ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات