15جو لا ئی کو رنگ روڈ کے مقا م پر عظیم الشان جلسہ کر کے مخا لفین کی نیندیں اُڑا دینگے، عرفا ن عا لم

پیر 9 جولائی 2018 22:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) تحریک نو جوانان پاکستان کے صوبا ئی صدر عرفا ن عا لم نے کہا ہے کہ 15جو لا ئی کو رنگ روڈ کے مقا م پر ایک عظیم الشان جلسہ کر کے مخا لفین کی نیندیں اُڑا دینگے،اس وقت ملک کو بیرونی اوراندرونی مسائل سے باہر نکالنے کیلئے پی ٹی این ہرممکن کوشش کری گی، پرانے سیاست دانوں نے ملک کیلئے کچھ نہیں کیا ہے اب لوگ ان کے جھوٹے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔اس دورا ن پی کے 67کے امیدوار ملک اورنگزیب خا ن ،پی کے 66کے امیدوار سید عبا س علی شاہ ،پی کے 76کے امیدوار علی محمد ،پی کے 77کے امیدوار طا ئف خا ن اور دیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک نو جوانان پاکستان 15جو لا ئی کو پشاور رنگ روڈ کے مقام پر اپنی سیا سی قوت کا بھر پور مظاہرہ کریگی جس میں پارٹی کے چیئرمین عبداللہ حمید گل سمیت دیگر مرکزی رہنماء شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک نو جوانان پاکستان ملک کی واحدجماعت ہے جو صحیح معانوں میں عام کی ترجمانی کررہی ہیں ، پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی قوتوں سے خطرہ ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر ختم کرنا ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ان کی حفاظت ہیں اور ہمارے منشور میں ہر شہری کی مالی وجانی حفاظت کو یقینی بنانا ، ہر شہری کو انصاف فراہم کرنا ور ان کو برابر کے حقوق دیناشامل ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں موجودہ سیاست دانوں نے پاکستان کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب عوام میں شعور پیدا ہوگیا ہے اوران کے جھوٹے وعدئوں پر یقین نہیں رکھتے ۔انہوں نے بتایا کہ پی ٹی این نے قبائلی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی اور پچھلے 3ہفتوں سے قبا ئلی عوام کے ساتھ ملکر اسلام آبا د کے ڈی چوک میں دھرنا دے رہے ہیں کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن جنرل الیکشن کے ساتھ کرائی جا ئے انہوں نے پشاور کی تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ اس جلسے میں شریک ہو کر اسے کامیا ب بنا ئے ۔