پاکستان کا پرچم تیار کرنیوالے ماسٹر افضال کی35 ویں برسی (کل) منائی جائیگی

پیر 9 جولائی 2018 22:33

پاکستان کا پرچم تیار کرنیوالے ماسٹر افضال کی35 ویں برسی (کل) منائی جائیگی
عارف والا۔9جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان کا پہلا پرچم تیار کرنیوالے خیاط ماسٹر افضال حسین کی35 ویں برسی کل 10جولائی بروز منگل کو منائی جائے گی، وہ 1907ء میں بلندشہر میں پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے حسین برادرز کے نام سے خیاطی کی دکان اپنے بھائی الطاف حسین کے ساتھ ملکر بنائی،جون 1947ء میں پاکستان کا پہلا پرچم ماسٹر افضال حسین نے پیمائش اور رنگوں کے تناسب سے تیارکیا ، قومی پرچم تیار کرنے پر ماسٹر افضال حسین اور الطاف حسین کو سلائی کا معاوضہ بھی ملا تھا مگروہ انہوں نے مسلم لیگ کے فنڈ میں جمع کرادیا ، ماسٹر افضال حسین10 جولائی1983ء کو وفات پاگئے تھے۔