پاکستانی وفد کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے خصوصی ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 9 جولائی 2018 20:59

پاکستانی وفد کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے خصوصی ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) ریاض میں وزارت دفاع کے وفد کی اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری دفاع ضمیرالحسن کی قیادت میں دفاعی وفد سعودی عرب پہنچا ہے۔ سعودی عرب پہنچنے کے بعد پاکستانی وفد نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف ، نائب وزیردفاع سے ملاقاتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد اور سعودی اعلی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ دفاعی تعلقات اورتعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں پاکستانی وفد نے اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ۔ اس دوران پاکستانی وفد نے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی خصوصی ملاقات کی۔ اسلامی فوجی اتحاد کے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران پاکستانی وفد کو اسلامی فوج اتحاد کے مستقبل اورلائحہ عمل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔