Live Updates

سیالکوٹ ، چوہدری غلام عبا س اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر بیرسٹر منصور سرورمیں ٹھن گئی

بیر سٹر منصور سرور نے چوہدری غلام عباس کے خلاف متعدد الزامات عائد کئے

پیر 9 جولائی 2018 23:16

سیالکوٹ ، چوہدری غلام عبا س اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ممبر بیرسٹر ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) سیالکوٹ کے حلقہ این اے 74 سیالکوٹ 3 میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری غلام عبا س اور کور کمیٹی کے ممبر بیرسٹر منصور سرورمیں ٹھن گئی ایک دوسرے کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کے لئے این اے 74سیالکوٹ 3میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر کور کمیٹی بیرسٹر منصو ر سرور کوٹکٹ جاری کرنے کے بعد منسوخ کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری غلام عباس کو جاری کردیا او ر مذکور ہ حلقہ کے صوبائی حلقہ پی پی 39 سے بیر سٹر منصور سرور کے بیٹے سیف منصور سرور کو ٹکٹ جاری کیا اور دونوں کا تعلق شخصیات حلقہ میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اس دوران بیر سٹر منصور سرور نے چوہدری غلام عباس کے خلاف متعدد مقامات پر الزامات عائد کئے اور انہیں لوٹا قرار دیتے ہوئے اپنے بیٹے سیف منصور سرور کیلئے ووٹوں کی ڈیمانڈ کی جس پر نامزد امیدوار تحریک انصاف چوہدری غلام عباس نے جوابی وار کے طور پر بیر سٹر منصور سرور اور ان کے خاندان کے متعلق جارخانہ انداز اپناتے ہوئے انتخابی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات