Live Updates

صوبے کے عوام پروپیگنڈا اور جھنڈے و بینر پر دھوکہ نہ کھائیں ،ی لالٹین کی نشان پر امیدوار کو ووٹ دیں،نواب علی یوسفزئی

پیر 9 جولائی 2018 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے ضلعی نائب صدر نواب علی یوسفزئی نے کہا کہ صوبے کے عوام کو چاہئے کہ وہ صرف پروپیگنڈا اور جھنڈے و بینر پر دھوکہ نہ کھائیں بلکہ تحریک انصاف کے امیدوار جس کا کوئی خدمت اور سیاسی جدوجہد نہیں‘ پیسوں کے زور پر عوامی رائے کو بدلنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں‘ صوبے کی عوام اب اس دھوکے اور منفی پروپیگنڈا پر مزید دھوکہ نہ کھائیں کیونکہ نہ تو سونامی ٹری کا منصوبہ مکمل ہوا نہ ہسپتالوں کی حالت سدھر گئی نہ تعلیمی نظام میں کوئی انقلابی تبدیلی آئی نہ بے روزگاری ختم ہوئی اور نہ مہنگائی کم ہوئی البتہ اب باڑہ بس سروس نے تو کپتان صاحب کی صلاحیتوں کا پول کھول دیا ہے ان کے ساتھ کوئی پروگرام اور سیاسی ویژن نہیں البتہ اداروں کو تباہ و برباد کر دیا جس طرح خوبصورت پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا اتنی تباہی و بربادی تو رنجیت سنگھ کے دور میں بھی نہیں ہوئی تھی اب 25 جولائی کو جہاں بھی لالٹین کی نشان پر امیدوار کھڑا ہے ان کو ووٹ دے کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات