لیاری سے پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء حبیب جان نے جان کو خطرے سے متعلق چیف جسٹس کوخط لکھ دیا

پیر 9 جولائی 2018 23:34

لیاری سے  پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء حبیب جان نے جان کو خطرے سے متعلق ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) لیاری سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء حبیب جان نے چیف جسٹس آف پاکستان کوخط تحریر کیا ہے کہ جس میں نشاندہی کی ہے کہ ان کی جان کو سابق صدر مملکت پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری ،سابق وزیر داخلہ سنیٹر رحمان ملک ،ایم کیو ایم الطاف گروپ کے افرا د اور سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے دھمکیوں کے سبب جان کو خطرہ ہے ،خط میں کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان4 افراد پر ہوگی،خط میں کہا گیا ہے کہ مئی2015 میں ان کے چھوٹے بھائی مجاہد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا،اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ہمیشہ مندرجہ بالا چاروں افراد کی سیاسی مخالفت کی ہے ،جس کی وجہ سے مجھے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ،میں اپنے علاقے لیاری کی عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں اور اسی وجہ سے میں جولائی 2018 میں کراچی لیاری واپس آچکا ہے ،تاکہ میں اپنے لوگوں کی خدمت کرسکوں،خط میں کہا گیا ہے کہ مجھے اغواء کیا جاسکتا ہے ،ٹارگٹ کلر کے زریعے قتل کرایا جاسکتا ہے یا پھر مجھے روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا جاسکتا ہے ،اس سللے میں معزز عدالت عظمیٰ کو پیشگی آگاہ کررہا ہوں کہ کسی بھی حادثاتی موت کے ذمے دار اپر دئیے گئے نام کے چار افراد ہوں گے،خط کی کاپی آرمی چیف ،نگراں وزیر اعظم ،گورنر سندھ،نگرا ں وزیراعلیٰ سندھ،آئی جی سندھ اور پرنٹ ،االیکٹرانک میڈیا ہاؤسز کو بھی میل کی گئی۔