پاکستان ائیرلائن نے ائیر سفاری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا

ائیرسفاری سروس پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 9 جولائی 2018 22:00

پاکستان ائیرلائن نے ائیر سفاری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا
(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان ائیرلائن نے ائیر سفاری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ائیرسفاری سروس پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا شمار کبھی دنیا کی بہترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا تھا ۔ہماری قومی ائیر لائن نے نہ صرف دنیا کی فضاوں پر راج کیا بلکہ بہت سی معروف فضائی کمپنیوں نے پی آئی اے کے ماڈل کو اپنا تے ہوئے اپنا وجود قائم کیا اور آج انکو دنیا کی بہترین فضائی کمپنیاں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ایک جانب پی آئی اے نے عروج کا یہ زمانہ دیکھا ہے اور آج پی آئی اے کی زبوں حالی زبان زد عام ہے۔ماضی قریب میں پی آئی اے کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے کچھ اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں تاہم ابھی پی آئی اے کو اپنی ساکھ بحال کرنے میں ایک لمبا عرصہ درکار ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے میں آنے والی تبدلیوں کے تحت ہی پی آئی اے کا لوگو تبدیل کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا لیکن پھر ایک لمبے عرصے یہ معاملہ بحث کا شکار ہو گیا کہ آیا پی آئی اے کا لوگو تبدیل ہونا چاہیے ہے یا نہیں ۔

تاہم اس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی پرچم کو لوگوسے ہٹانے کی مخالفت کردی۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پی آئی اے نے انتہائی شاندار اور جدید سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اس سروس کو ائیر سفاری سروس کا نام دیا گیا ہے۔
اس حوالےسے بتایا گیا ہے کہ سفاری سروس کو شروع کرنے کا مقصد پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئی سفاری سروس کے ٹو کے اوپر سے گزرے گی اور سیاحوں اس سفر کے دوران نانگا پربت کے مسحور کن مناظر سے محظوظ ہونے کا موقع دیا جائے گا۔ '