آمرانہ پالیسیاں مضبوط حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں، ڈاکٹرحامد خان اچکزئی

پیر 9 جولائی 2018 23:43

․چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پی بی 23پارٹی کے نامزد امیدوار ڈاکٹرحامد خان اچکزئی نے کہآمرانہ پالیسیاں مضبوط حوصلوں کو پست نہیں کرسکتی ، پشونخوامیپ پشتونخوا وطن کو امن وترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کریگی ، صرف ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں جو ترقیاتی کام کیئے ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

عوام 25جولائی کو پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ پر مہر ثبت کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی عبدالعلیم پہلوان، حاجی محمد صدیق ادوزئی، علاقائی سیکرٹری شاہ ولی ، حاجی محمد اکبر ، حاجی ملا خان ، حاجی دارو شکرزئی ، عبداللہ خان اور محمد رضا کے ہمراہ چمن محمود آباد، یونین شہر حلقہ 5علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے ہمیشہ جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کی مخالفت کی ہے اور جمہوریت کے قیام اس کی بالادستی ، وفاقی جمہوری پارلیمانی نظام کے قیام کیلئے تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے اس کیلئے قربانیاں دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پشتونخوامیپ نے پشتونخوا وطن کے عوام کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دیئے ہیں جس سے وہ بخوبی آگاہ ہے اور ہر ترقیاتی کام اپنے عوام کی مرضی ومنشاء سے کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے بعد آج چمن شہر کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہے ۔ ماضی کے چمن شہر میں عوام کو ہر شعبہ زندگی میں مسائل کا سامنا ، عوامی خدمت پر مامور شعبوں کی تباہی ، بدامنی، اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، بم دھماکوں ، بیروزگاری ، چوری وڈکیتی کے واداتوں ، دن دہاڑے مین شاہراہ پر لوٹ ماری کے باعث شہری اور مسافر گھروں میں محصور ہوچکے تھے ۔

لیکن آج کے چمن شہر میں شہری مسافر دن ہو یا رات اپنا سفر بلا کسی خطرے کے آرام سے کرسکتے ہیں۔ کوئٹہ چمن شاہراہ کی تعمیر اور پر امن سفر کے باعث شہریوں ، تاجروں ، ٹرانسپورٹروںکوایک بڑی سہولت حاصل ہوچکی ہے ۔ آج کے چمن شہر میں ہر شعبہ زندگی کو بحال وفعال کرکے اسے عوامی خدمت پر مامور کردیا گیا ہسپتالوں ، سرکاری دفتروں میں عوام کے مسائل سنے اور حل کیئے جارہے ہیں جبکہ ماضی میں صورتحال سے اس کے برعکس تھی۔

اسی طرح امن وامان کی صورتحال کو کافی حد تک بہتر بنایا گیا اور ہر سطح پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں گئے ۔ آج شہری خوف وہرا س سے باہر نکل کر پر امن ماحول میں اپنا کاروبار کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیور عوام بلا امتیاز ماضی کے 30سال اور پشتونخوامیپ کے صرف ساڑھے چار سال دور حکمرانی اور کارکردگی کا موازنہ کرے اور اپنا فیصلہ کرے ۔

کیونکہ عوام کی سب سے بڑی طاقت ووٹ ہے اور ووٹ ہی کے ذریعے وہ اپنے منتخب نمائندوں کو اسمبلی بھیج کر اپنے مسائل کو حل کرنے اور قومی حقوق کی دفاع اور ترجمانی کیلئے مقرر کرتے ہیں۔ لہٰذا عوام اپنے اور پرایوں میں تمیز کرتے ہوئے 25جولائی کو پارٹی کے انتخابی نشان ’’ درخت ‘‘ پر مہر لگا کر پارٹی کے نامزد امیدواروں کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب بنائیں۔