Live Updates

نواز شریف جانتے ہیں کہ وہ پاکستان پہنچنے پر رائے ونڈ نہیں جیل جائیں گے ، شہباز شریف

وہ اہلیہ کو شدید بیماری کی حالت میں چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں ، نوازشریف نے بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے تھے ، عمران خان نے پورے ملک کو بجلی دینے کاجھوٹا وعدہ کیا تھا،آپ لوگ ایسے جھوٹے شخص کو وزیر اعظم بنائوگے ، ہم پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے، گھروں کی تعمیر کے لئے 10 سالہ مدت کے لئے آسان قرضے دیں گے، محکمہ اوقاف کی زمین پر ہائوسنگ کالونی بنائی جائے گی، ملک کی خدمت کرنے والوں کو نیب ذلیل کر رہا ہے ،دوبارہ موقع ملا تو بھارت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ،ملک سے ناانصافی کا خاتمہ اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو گا ،مسلم لیگ (ن) کے صدر کا ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب

پیر 9 جولائی 2018 23:40

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف جانتے ہیں کہ وہ پاکستان پہنچنے پر رائے ونڈ نہیں بلکہ جیل جائیں گے اس کے باوجود وہ اہلیہ کو شدید بیماری کی حالت میں چھوڑ کر وطن واپس آرہے ہیں ، وہ اس وطن کے سپوت ہیں ، انہوں نے بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں نواز شریف نے 6 دھماکے کیے تھے ، عمران خان نے پورے ملک کو بجلی دینے کاجھوٹا وعدہ کیا تھا،آپ لوگ ایسے جھوٹے شخص کو وزیر اعظم بنائوگے ، ہم نے 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے، گھروں کی تعمیر کے لئے 10 سالہ مدت کے لئے آسان قرضے دیں گے، محکمہ اوقاف کی زمین پر ہائوسنگ کالونی بنائی جائے گی، ملک کی خدمت کرنے والوں کو نیب ذلیل کر رہا ہے ، ہم نے پنجاب میں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کیں ،دوبارہ موقع ملا تو بھارت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ،ملک سے ناانصافی کا خاتمہ اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو ننکانہ صاحب میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز لاہور پہنچیں گے ۔ ان کے استقبال کے لئے پہنچیں ۔ نواز شریف اس مٹی کا سپوت ہے ۔ بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں نواز شریف نے 6 دھماکے کیے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ 2013 میں 20,20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ۔ آج پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے اور اس کا سہرا مسلم لیگ (ن) کے سر ہے ۔

عمران خان نے پورے ملک کو بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب چند روز پہلے کہتا ہے کہ 72 میگا واٹ بجلی پیدا کی ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پشاورمیں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چڑھ گئے ۔ ننکانہ والو کیا آپ عمران خان جیسا وزیراعظم چاہتے ہو ۔ عمران خان نے کوئی ہسپتال بنایا نہ کوئی یونیورسٹی بنائی ۔ عمران خان پنجاب میں آئو تمہیں ترقیاتی کام دکھائوں گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اہلیہ کی بیماری کی حالت میں چھوڑ کر پاکستان آرہے ہیں ۔ وہ جانتے ہیں کہ انہیں رائے ونڈ کے بجائے جیل جانا ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ 11 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ۔ پاکستان کو قائد کا پاکستان بنائیں گے ۔ گھروں کی تعمیر کے لئے 10 سالہ مدت کے لئے آسان قرضے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی زمین پر ہائوسنگ کالونی بنائی جائے گی ۔

ملک کی خدمت کرنے والوں کو نیب ذلیل کر رہا ہے ۔ ہم نے پنجاب میں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کیں ۔ جنگلہ بس ناقدین نے خیبرپختونخوا میں بھی میٹرو شروع کر دی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی زبان کا جواب 25 جولائی کو مل جائے گا ۔ پاکستان کو ترکی اور ملائیشیاء کے ہم پلہ لے کر آئیں۔ پورے پنجاب کو لاہور جیسا اور پاکستان کو پنجاب جیسا بنائیں گے ۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کے کئی نئے منصوبے مکمل ہوئے دوبارہ موقع ملا تو بھارت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے ۔ لوڈ شیڈنگ نے ملکی معیشت کو ناقبال تلافی نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ (ن) کو پہلے سے تین گنا زیادہ ووٹ ملیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) نے کے پی کے میں بھی عوام کی خدمت کی ۔ ملک سے ناانصافی کا خاتمہ اور کرپشن کرنے والوں کا احتساب ہو گا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات